ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں سڑک کنارے واقع فروٹ کی دکان میں ’مچھرمار اگربتی ‘سے لگی آگ

بھٹکل میں سڑک کنارے واقع فروٹ کی دکان میں ’مچھرمار اگربتی ‘سے لگی آگ

Fri, 11 Sep 2020 17:55:58    S.O. News Service

بھٹکل 11؍ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل مین روڈ پر اربن بنک کے سامنے سڑک کنارے واقع ایک فروٹ کی دکان میں کل رات کومچھرماراگر بتی کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی جس سے  دکان کے  ساتھ ساتھ پھل اور پھلوں کے باکس بھی جل کر خاکستر ہوگئے۔

آگ سے تباہ ہونے والی دکان ابوذر کالونی کے رہنے والے محبوب علی کی ہے۔انہوں نے مچھروں کو بھگانے کے لئے دکان میں مچھر مار اگربتی جلارکھی تھی۔ حادثاتی طور پر اگربتی کی وجہ سے دکان کے تارپال میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے ہزاروں روپے کا نقصان ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔اس واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ  اور ہیسکام کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی کی  جس میں اطراف میں موجود عوام نے بھی حصہ لیا۔


Share: